گزشتہ روز لیبیا کے باخبر ذرائع نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں "نیشنل آرمی" اور فائز السراج کی سربراہی میں "الوفاق" حکومت کے درمیان اسٹریٹجک شہر سرت کو ہتھیار سے خالی اور اسے نئی حکومت کی دارالحکومت میں تبدیل کرکے ایک حل تک رسائی ہونے کا انکشاف کیا ہے اور یاد رہے کہ اس نئی حکومت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا جارہا ہے تاکہ وہ موجودہ "الوفاق" حکومت کی جگہ لے سکے۔
اپنے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ سرت کو ہتھیاروں کے بغیر گرین زون بنانے کا اصولی معاہدہ ہوا ہے اور اس کے گردونواح سے تمام متصادم جماعتیں ہٹ جائں گی اور (الوفاق) حکومت اور (قومی فوج) کے مابین مستقل صلح کا اعلان ہوگا۔(۔۔۔)
جمعہ 8 صفر المظفر 1442 ہجرى - 25 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15277]