سعودی سیکیورٹی نے "پاسداران" کے ذریعہ تربیت یافتہ ایک دہشت گرد سیل کو کیا گرفتارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2536526/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%A7%D8%B3%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D8%AA%D8%B1%D8%A8%DB%8C%D8%AA-%DB%8C%D8%A7%D9%81%D8%AA%DB%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%D8%B3%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1
سعودی سیکیورٹی نے "پاسداران" کے ذریعہ تربیت یافتہ ایک دہشت گرد سیل کو کیا گرفتار
دمام: "الشرق الاوسط"
TT
TT
سعودی سیکیورٹی نے "پاسداران" کے ذریعہ تربیت یافتہ ایک دہشت گرد سیل کو کیا گرفتار
سعودی سیکیورٹی خدمات نے ایرانی "پاسداران انقلاب" سے منسلک ایک سیل کا تختہ پلٹ دیا ہے جو مملکت میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا اور اس کے کچھ ممبروں نے "پاسداران انقلاب" کے ہاتھوں فوجی اور فیلڈ ٹریننگ حاصل کی تھی۔
سعودی ریاستی سیکیورٹی کے ایوان صدر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سیل کو جس میں دس افراد شامل ہیں ان کو "سکیورٹی نگہداشت کے بعد 22 ستمبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ ان میں سے تین افراد نے 25 اکتوبر 2017 سے 8 دسمبر 2017 تک کے عرصہ دوران ایران میں انقلابی محافظوں کے مقامات پر فوجی اور فیلڈ ٹریننگ حاصل کی ہے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)