دنیا بھر کے ممالک میں "کورونا" کے تیز ٹیسٹ ہو رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2542486/%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%B2-%D9%B9%DB%8C%D8%B3%D9%B9-%DB%81%D9%88-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
دنیا بھر کے ممالک میں "کورونا" کے تیز ٹیسٹ ہو رہے ہیں
نئی ٹیکنالوجی نے سعودی عرب میں زندگی کو بحال کرنے اور لاک ڈاؤن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے (رائٹرز)
جنیوا: "الشرق الاوسط"
TT
TT
دنیا بھر کے ممالک میں "کورونا" کے تیز ٹیسٹ ہو رہے ہیں
نئی ٹیکنالوجی نے سعودی عرب میں زندگی کو بحال کرنے اور لاک ڈاؤن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے (رائٹرز)
"کوویڈ 19" کا پتہ لگانے کے لئے دنیا کے بیشتر ممالک تیزی سے ٹیسٹ کررہے ہیں اور اس کے لئے صحت کے ماہرین نے حال ہی میں نام نہاد اینٹی باڈی ٹیسٹ کے لئے مہم چلائی ہے جو ایک سستا طریقہ ہے اور ان کے نتائج 15 سے 30 منٹ کے درمیان حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ٹیسٹوں میں سے 150 ملین پورے امریکہ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ "ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" نے غریب ممالک کو 120 ملین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ اس کے لئے ضروری فنڈز مل جائیں۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)