امریکہ نے روس کی مداخلت کی برسی کے موقع پر شامی حکومت پر لگائی پابندی

امریکہ نے روس کی مداخلت کی برسی کے موقع پر شامی حکومت پر لگائی پابندی

جمعرات, 1 October, 2020 - 10:00
شام میں روسی مداخلت کی پانچویں برسی کے موقع پر واشنگٹن نے گزشتہ روز شامی حکومت سے وابستہ سیکیورٹی، فوجی اور معاشی شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہے۔

پابندیوں میں شامل افراد میں سنٹرل بینک کے گورنر حازم قرفو ، جنرل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر  میجر جنرل حسام لوقا اور شام کے صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء کے لئے "معاشی محاذ" سمجھے جانے والے رانا اور نسرین اور اسد کے بھائی میجر جنرل ماہر کی سربراہی میں "فورتھ ڈویژن" سے تعلق رکھنے والے خضر طاہر بن علی شامل ہیں۔


امریکی ٹریژری سکریٹری اسٹیفن منوچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ظالم بشار الاسد حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں وہ اس کی بدعنوانی اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔


جمعرات 14 صفر المظفر 1442 ہجرى - 01 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15283]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا