اگلے سال کے لئے 264 ارب سعودی اخراجات طےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2542766/%D8%A7%DA%AF%D9%84%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-264-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%D8%AE%D8%B1%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%AA-%D8%B7%DB%92
سعودی عرب نے رواں سال کے دوسرے نصف حصے میں معاشی اشارے کے بارے میں پرامیدی کی تصدیق کی ہے (الشرق الاوسط)
رواں سال کے دوسرے نصف حصے میں قومی معیشت کے مثبت اشارے کے سلسلہ میں خوشی کے ساتھ سعودی عرب نے کل اگلے 2021 کے مالی بجٹ کے لئے اپنے تخمینے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وزارت خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ متوقع اخراجات کی مقدار 990 ارب ریال (264 بلین ڈالر) ہوگی جبکہ متوقع آمدنی 846 ارب ریال (225.6 بلین ڈالر) ہوگی اور اسی طرح 145 ارب ریال کا عام نقصان بھی ہوا ہے۔
ریاست کے عام بجٹ کے بارے میں ابتدائی بیان میں سعودی وزارت خزانہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگلے سال کے تخمینے سے معاشی اور مالی اصلاحات کے نفاذ کو مکمل کریں گے اور اس سے ریاست کے 2030 کے وژن کی حمایت بھی ہوگی۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)