ٹرمپ نے جمعہ کے روز صبح کے وقت اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اپنے اور اپنی اہلیہ کے اس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے جسے امریکی صدر نے ماضی میں متعدد بار "چینی وائرس" کے طور پر بیان کیا ہے جس کی وجہ سے بیجنگ میں عدم اطمینان پیدا ہوا اور دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ میں اضافہ ہو گیا تھا۔
ٹرمپ کا یہ اعلان ان کی اسسٹنٹ ہوپ ہکس کے متاثر ہونے کے بعد آيا ہے جنہوں نے ان کے ساتھ صدارتی جہاز کے ذریعہ سفر کیا تھا اور صدر نے آج رات کہا کہ پہلی خاتون اور میں (کوویڈ ۔19) کے شکار ہو چکے ہیں اور ہم فوری طور پر کورنٹائن ہو جائیں گے اور جلد ہی صحت یافتہ ہو جائیں گے اور ہم ایک ساتھ اس مرحلہ سے نکل جائیں گے۔(۔۔۔)
ہفتہ 16 صفر المظفر 1442 ہجرى - 03 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15285]