وائٹ ہاؤس کے سردار "چینی وائرس" کے ہوئے شکار

صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو گزشتہ منگل کے دن جو بائیڈن کے ساتھ پہلی صدارتی بحث کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو گزشتہ منگل کے دن جو بائیڈن کے ساتھ پہلی صدارتی بحث کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

ووہان میں ظاہر ہونے کے تقریبا دس ماہ بعد ، "چینی وائرس" نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو متاثر کیا ہے اور انھیں امریکی انتخابات سے چار ہفتہ قبل ہی وائٹ ہاؤس میں خود کو کورنٹائن کرنے کے لئے مجبور کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کے روز صبح کے وقت اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اپنے اور اپنی اہلیہ کے اس کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے جسے امریکی صدر نے ماضی میں متعدد بار "چینی وائرس" کے طور پر بیان کیا ہے جس کی وجہ سے بیجنگ میں عدم اطمینان پیدا ہوا اور دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ میں اضافہ ہو گیا تھا۔

ٹرمپ کا یہ اعلان ان کی اسسٹنٹ ہوپ ہکس کے متاثر ہونے کے بعد آيا ہے جنہوں نے ان کے ساتھ صدارتی جہاز کے ذریعہ سفر کیا تھا اور  صدر نے آج رات کہا کہ پہلی خاتون اور میں (کوویڈ ۔19) کے شکار ہو چکے ہیں اور ہم فوری طور پر کورنٹائن ہو جائیں گے اور جلد ہی صحت یافتہ ہو جائیں گے اور ہم ایک ساتھ اس مرحلہ سے نکل جائیں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 صفر المظفر 1442 ہجرى - 03 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15285]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]