اسرائیل کو حزب اللہ پر ایرانی دباؤ کی توقع ہے

اسرائیل کو حزب اللہ پر ایرانی دباؤ کی توقع ہے

ہفتہ, 3 October, 2020 - 01:15
اس سرحدی شہر ناقورہ میں "یونیفیل" فورس کی دو گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں لبنان اور اسرائیلی مذاکرات کے آغاز ہوگا (اے ایف پی)
ایک طرف واشنگٹن میں پر امید تخمینے یہ بتا رہے ہیں کہ سمندری سرحدوں کے بارے میں اسرائیلی لبنانی مذاکرات گہرے ہوں گے اور زمینی سرحدوں کے سلسلہ میں بھی ایک معاہدہ ہوگا اور دوسری طرف تل ابیب میں یہ اندازے ہیں کہ حزب اللہ نے ان مذاکرات کو سبز روشنی دی ہے لیکن ایرانی قیادت کے دباؤ میں ایک خاص مرحلے میں اس سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

اسرائیلی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ سمندری سرحدوں اور یہاں تک کہ ومینی سرحدوں کے سلسلہ میں ایک معاہدہ تک پہنچنے کے امکانات بہت زیادہ موجود ہیں کیونکہ دونوں فریقین کے مابین اختلافات معمولی ہو چکے ہیں اور لبنانی جماعتوں میں سے بیشتر کو امید ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا نتیجہ گیس کنویں کھودنے والے منصوبے کا آغاز اور لبنان کی معاشی صورتحال میں ایک پیشرفت ہوگی لیکن ایران ایسے معاہدے کے نتائج سے خوفزدہ ہے۔(۔۔۔)


ہفتہ 16 صفر المظفر 1442 ہجرى - 03 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15285]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا