سوڈان میں امن کے ایک تاریخی معاہدہ کی وجہ سے جنگوں کا دور ہوا ختم https://urdu.aawsat.com/home/article/2546556/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AC%D9%86%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D9%88%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%AE%D8%AA%D9%85
سوڈان میں امن کے ایک تاریخی معاہدہ کی وجہ سے جنگوں کا دور ہوا ختم
گزشتہ روز جوبا میں دستخط کرنے کے بعد صدور دیبی، سلوا کیئر اور البرہان کو معاہدے کی دستاویز کو لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں سوڈانیوں نے گزشتہ روز ایک بے مثال "امن معاہدے" پر دستخط کیا ہے جس کی وجہ سے توقع یہ ہے کہ کئی دہائیوں کی خانہ جنگی کے خاتمے کا آغاز ہوگا جس میں سیکڑوں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں اور کئی افراد تو ہجرت کرکے بے گھر ہو گئے ہیں۔
اس معاہدے پر انقلابی محاذ کے اتحاد میں شامل مشرقی، وسطی اور شمال کے خطوں کے نمائندوں کے علاوہ سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ - مالك عقار، سوڈانی انصاف اور مساوات موومنٹ جبریل ابراہیم اور سوڈان لبریشن موومنٹ - منی آرکو مناوی نے دستخط کیے ہیں جبکہ خرطوم حکومت کی طرف سے مذاکرات کرنے والے اس کے وفد کے سربراہ اور عبوری خود مختار کونسل کے نائب چیئرمین محمد مالك عقارنے دستخط کیا ہے اور اس معاہدے پر گواہوں اور ضمانت دہندگان کی حیثیت سے چاد کے صدر ادریس دیبی اور مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے بھی دستخط کیے ہیں اور اس معاہدہ میں متحدہ عرب امارات، قطر کے نمائندے اور افریقی، یوروپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)