سوڈان میں امن کے ایک تاریخی معاہدہ کی وجہ سے جنگوں کا دور ہوا ختم

گزشتہ روز جوبا میں دستخط کرنے کے بعد صدور دیبی، سلوا کیئر اور البرہان کو معاہدے کی دستاویز کو لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز جوبا میں دستخط کرنے کے بعد صدور دیبی، سلوا کیئر اور البرہان کو معاہدے کی دستاویز کو لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں سوڈانیوں نے گزشتہ روز ایک بے مثال "امن معاہدے" پر دستخط کیا ہے جس کی وجہ سے توقع یہ ہے کہ کئی دہائیوں کی خانہ جنگی کے خاتمے کا آغاز ہوگا جس میں سیکڑوں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے ہیں اور کئی افراد تو ہجرت کرکے بے گھر ہو گئے ہیں۔

اس معاہدے پر انقلابی محاذ کے اتحاد میں شامل مشرقی، وسطی اور شمال کے خطوں کے نمائندوں کے علاوہ سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ - مالك عقار، سوڈانی انصاف اور مساوات موومنٹ جبریل ابراہیم اور سوڈان لبریشن موومنٹ - منی آرکو مناوی نے دستخط کیے ہیں جبکہ خرطوم حکومت کی طرف سے مذاکرات کرنے والے اس کے وفد کے سربراہ اور عبوری خود مختار کونسل کے نائب چیئرمین محمد مالك عقار نے دستخط کیا ہے اور اس معاہدے پر گواہوں اور ضمانت دہندگان کی حیثیت سے  چاد کے صدر ادریس دیبی اور مصری وزیر اعظم مصطفی مدبولی نے بھی دستخط کیے ہیں اور اس معاہدہ میں متحدہ عرب امارات، قطر کے نمائندے اور افریقی، یوروپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔(۔۔۔)

اتوار 17 صفر المظفر 1442 ہجرى - 04 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15286]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]