حج اور عمرہ کے نائب وزیر عبد الفتاح مشاط نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عمرہ کرنے والے افراد کا پہلا وفد اتوار کے روز صبح سویرے مکہ مکرمہ پہنچے گا اور اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ عمرہ کے لئے ہونے والے ہر سفر میں تعداد ایک ہزار افراد سے زیادہ نہیں ہوگی اور اسی کے ساتھ ہر وفد کے لئے ایک طبی رہنما بھی ہوگا اور عمرہ اور طواف کے ارکان کو مکمل کرنے کے لئے 3 گھنٹے مختص کیے جائیں گے۔
عمر گروپ کے بارے میں مشاط نے کہا ہے کہ جس عمر گروپ کو اجازت دی جائے گی اس کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہوگی اور کچھ معاملات میں عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہر فرد کی صحت کی بنا پر اس کی عمر 70 سال تک بھی ہو سکتی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 15 صفر المظفر 1442 ہجرى - 02 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15284]