جنوب کے فتنہ کو ہوا دینے کے سلسلہ میں ایران اور حزب اللہ پر لگے الزامات

گزشتہ منگل کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران سویدا کے دیہی علاقوں سے اٹھتے ہوئے دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (سویدا 24)
گزشتہ منگل کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران سویدا کے دیہی علاقوں سے اٹھتے ہوئے دھواں کو دیکھا جا سکتا ہے (سویدا 24)
TT

حمیمیم میں روسی اڈہ کے "پانچویں کور" میں "آٹھویں بریگیڈ" کے کمانڈر احمد العودة نے ایران اور "حزب اللہ" پر درعا اور سویداء کے مابین تنازعہ پھیلانے کے لئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

العودة نے کل ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ سیاہ ہاتھوں نے دونوں پڑوسی ممالک (درعا اور سویدا) کے درمیان ماحول کو خراب کرنے اور ملک میں فتنہ اور جنگ کو ہوا دینے کے لئے کام کیا ہے اور یہ قانون سے باہر ہو کر اغوا کرنے والے گروہوں اور مسلح دہشت گرد گروہوں کی صورت میں ہوا ہے اور انہوں نے جبل حوران کے شہریوں کو ان کا آلۂ کار بننے سے آگاہ کیا ہے جیسے (حزب اللہ) اور ایران کے کرائے کے جنگجو اور اس کی سلامتی شاخیں ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 صفر المظفر 1442 ہجرى - 03 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15285]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]