ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع نے گزشتہ روز ریاست کویت میں نیشنل گارڈ کے نائب چیئرمین شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے فون پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے مرحوم شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح رحمۃ اللہ علیہ کے لئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالٰی سے مرحوم کے لئے رحمت ومغفرت کی دعا ہے۔
شیخ مشعل الاحمد الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ سے ان کے برادرانہ احساسات پر بہت زیادہ شکریہ ادا کیا ہے اور اللہ تعالی سے خادم جرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ کی حفاظت کے لئے دعا کی ہے اور ان کو کوئی تکلیف نہ پہنچے اس کے لئے بھی دعا کی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 17 صفر المظفر 1442 ہجرى - 04 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15286]