ٹرمپ کے ڈاکٹروں کی توقع: ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس واپس آجائیں گے

گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو والٹر ریڈ اسپتال میں ایک دن قبل صدارتی سویٹ سے اپنے کام کی مشق کرتے ہوئے نشر کردہ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

کورونا وائرس سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹروں نے کل اعلان کیا ہے کہ ان کی صحت کی حالت میں اب بھی بہتری آرہی ہے اور انہیں توقع ہے کہ وہ آج  پیر کے دن اسپتال سے نکل جائیں گے۔

والٹر ریڈ ملٹری ہسپتال کے ڈاکٹر شان کونلی نے بتایا ہے کہ علامات کے آغاز سے ہی صدر کے آکسیجن کی سطح میں دو مرتبہ کمی واقع ہوئی ہے لیکن ان میں بہتری ہوگئی ہے اور انہیں بخار بھی نہیں ہے اور انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سٹیرایڈ سے علاج کرایا جارہا ہے اور کونلی نے یہ بھی کہا کہ مریض بہتری آرہی ہے اور جمعہ کی صبح سے ان کی درجۂ حرارت میں اضافہ نہیں ہوا ہے اور ان کی زندگی کے اہم علامات مستحکم ہیں۔

فرانسیسی پریس ایجنسی نے ڈاکٹر کونلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر کا علاج دوا "ریمیڈسفر" کے ذریعہ ہو رہا ہے جو وائرس کی افزائش کو روکتا ہے اور اس کے علاوہ "ڈیکسامیٹھاسن" بھی دیا گیا ہے جو ایک کورٹیکوسٹرائڈ دوا ہے جو وائرس کی شدید شکلوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔(۔۔۔)

پیر 18 صفر المظفر 1442 ہجرى - 05 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15287]
م

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]