زمین کی 10٪ آبادی کا کورونا سے متاثر ہونے کا امکان

گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک مریض کو "کوویڈ -19" مریضوں کا علاج کرنے والے ایک اسپتال میں منتقل کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک مریض کو "کوویڈ -19" مریضوں کا علاج کرنے والے ایک اسپتال میں منتقل کئے جانے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

کل پیر کے دن عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کا خوفناک ڈیٹا پیش کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ زمین کی 10 فیصد آبادی اس وبا سے متاثر ہو سکتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وبا نے سیکڑوں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہوگا نہ صرف 35 ملین افراد کو جو کہ دنیا کے ممالک میں باضابطہ طور پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کل عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریئسس نے اس وبا کا سامنا کرنے میں اپنی کارکردگی کا دفاع کیا ہے اور تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کو بتایا ہے کہ یہ وائرس بین الاقوامی برادری کے لئے ایک انتباہی اشارہ ہے۔

کونسل کے اجلاس میں اپنی طرف سے تنظیم میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی تقریبا 10 فیصد آبادی وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے یعنی 780 ملین افراد اور آج تک باضابطہ طور پر اعلان کردہ اعداد وشمار 35.3 ملین متاڈر ہونے والے افراد کی تعداد ہے اور 10 لاکھ اموات کی تعداد ہے۔(۔۔۔)

منگل 19 صفر المظفر 1442 ہجرى - 06 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15288]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]