یہ اجلاس 21 اگست کو جنگ بندی کے اعلان کے پس منظر میں السراج کی طرف سے اکتوبر کے آخر تک استعفیٰ دینے کے اپنے ارادے کے اعلان کے تقریبا دو ہفتوں کے بعد ہوا ہے اور اس اعلان سے اردوغان ناراض اور پریشان ہوئے ہیں اور انہوں نے یہ کہا کہ ترکی سراج کے فیصلے سے مطمئن اور راضی نہیں ہے۔
ترک ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا کی ایوان صدر کونسل بالکل مختلف نئے ڈھانچے میں تبدیل ہوسکتی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ السراج نے ابھی تک الوفاق حکومت کی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے بلکہ انہوں نے اس ماہ کے آخر میں استعفی دینے کا ارادہ کیا ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ترکی کی طرف سے الوفاق حکومت کو کی جانے والی مدد کسی شخص کے ساتھ مربوط نہیں ہے بلکہ خود حکومت کے ساتھ مربوط ہے۔(۔۔۔)
منگل 19 صفر المظفر 1442 ہجرى - 06 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15288]