واشنگٹن نے اسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملہ کو طرز عمل میں تبدیلی سے جوڑا

گزشتہ روز دمشق میں ابخازیہ کے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

واشنگٹن نے دمشق کے ساتھ کسی بھی اقدام کو معمول پر لانے کے لئے بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے اپنے طرز عمل کو تبدیل کرنے کے فیصلہ کے ساتھ جوڑا ہے اور امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے متعدد استعمال کے علاوہ ایرانی اور روسی افواج کی مداخلت جیسے بہت سے مسائل کی ذمہ دار ہےاور اسی سے پڑوسی ملکوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے بلکہ پورے علاقہ کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے عوام کے خلاف حکومت کے مظالم کو حل کیے بغیر تعلقات کی بحالی یا ترقی کی کوئی بھی کوشش جوابدہی کو بڑھانے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کے تنازعہ کے پائیدار، پرامن اور سیاسی حل کی طرف بڑھنے کی کوششوں کو ناکام بنا دےگی۔(۔۔۔)

بدھ 20 صفر المظفر 1442 ہجرى - 07 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15289]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]