یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس "حميميم اڈہ" کی طرف سے دنیا کے مختلف حصوں میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو ان کے آبائی وطن واپسی کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے منعقد کی جارہی ہے اور یہ اطلاعات روسی وزارت خارجہ کی طرف سے اپنی فوجی مداخلت کے چھٹھے سال کے ساتھ ہی شام فائل کو قابو پانے کی کوششوں کی خبر آنے کے بعد ملی ہیں۔
شامی بحران نسبتا مستحکم ہو چکا ہے اور مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک پر بوجھ بھی بڑھ چکے ہیں لہذا ان تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دعوت نامے میں یہ بھی شامل ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اپنے ملک واپس آنے کے خواہشمند تمام شامی باشندوں کو جامع مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا اور خاص طور پر انفراسٹرکچر، رہائش کی سہولیات اور انسانی امداد کے حوالے سے تو کچھ کرنا لازمی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 21 صفر المظفر 1442 ہجرى - 08 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15290]