شامی مہاجرین کے لئے روسی کانفرنس کے حوالے سے مغرب میں تشویش

ادلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی طلبا کی فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
ادلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی طلبا کی فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
TT

شامی مہاجرین کے لئے روسی کانفرنس کے حوالے سے مغرب میں تشویش

ادلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی طلبا کی فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
ادلب کے دیہی علاقوں میں بے گھر شامی طلبا کی فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
روسی وزارت دفاع کی طرف سے اگلے 10 اور 14 نومبر کے درمیان دمشق میں شامی مہاجرین کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے فیصلے کو شام میں سردمہری اور بین الاقوامی تنظیموں اور مغربی ممالک میں تشویش کے ساتھ قبول کیا گیا ہے اور خاص طور پر شام کو آباد کرنے، سیاسی طریقۂ کار اور واپسی کی شرائط سے متعلق جو بنود ہیں ان سے کیسے نپٹا جائے گا اس سلسلہ میں تشویش ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس "حميميم اڈہ" کی طرف سے دنیا کے مختلف حصوں میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو ان کے آبائی وطن واپسی کے سلسلہ میں  تبادلۂ خیال کرنے کے لئے منعقد کی جارہی ہے  اور یہ اطلاعات روسی وزارت خارجہ کی طرف سے اپنی فوجی مداخلت کے چھٹھے سال کے ساتھ ہی شام فائل کو قابو پانے کی کوششوں کی خبر آنے کے بعد ملی ہیں۔

شامی بحران نسبتا مستحکم ہو چکا ہے اور مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک پر بوجھ بھی بڑھ چکے ہیں لہذا ان تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس دعوت نامے میں یہ بھی شامل ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اپنے ملک واپس آنے کے خواہشمند تمام شامی باشندوں کو جامع مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا اور خاص طور پر انفراسٹرکچر، رہائش کی سہولیات اور انسانی امداد کے حوالے سے تو کچھ کرنا لازمی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 21 صفر المظفر 1442 ہجرى - 08 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15290]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]