مشعل الاحمد کویت میں ولی عہد کے عہدہ پر ہوئے فائز

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

مشعل الاحمد کویت میں ولی عہد کے عہدہ پر ہوئے فائز

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے اپنے بھائی شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی سفارش کرتے ہوئے ولی عہد کی حیثیت سے منتخب کیا ہے اور یہ فیصلہ امیر شیخ صباح الاحمد کی وفات کے بعد اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے ایک ہفتہ کے بعد لیا ہے۔

امیری دیوان امور کے وزیر شیخ علی الجراح نے اعلان کیا  ہے کہ الصباح خاندان نے ملک کے امیر شیخ نواف الاحمد کی طرف سے مشعل الاحمد  کو ولی عہد کی سفارش کرنے پر برکت کی دعا دی ہے اور ان کی کامیابی کی خواہش بھی کی ہے تاکہ وہ کویت کی خدمت میں اپنی بخشش جاری رکھ سکیں۔

خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز ایک فون کال کے دوران شیخ مشعل کو مبارکباد پیش کی ہے اور انہیں کامیابی اور نیک تمنا کی دعا بھی دی ہے جبکہ شیخ مشعل نے کویت اور اس کے عوام کے لئے اخوت کی دعوتوں اور بھائی چارے کے جذبات پر ان کی مخلصانہ دعوتوں اور بھائی چارے کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔(۔۔۔)

 جمعرات 21 صفر المظفر 1442 ہجرى - 08 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15290]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]