اردن نے کورونا وائرس پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے فوج تعینات کردی

کل اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک نجی اسکول میں طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک نجی اسکول میں طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

اردن کی حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے اور ملک کے مختلف علاقوں اور ریاستوں کے گورنریٹ میں اس وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش میں کل جمعہ سے اتوار کی صبح تک ملک میں ایک جامع لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تیاری کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی جامع کرفیو کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے فوج کے دستوں نے کل صبح ملک کے گورنریٹ اور علاقوں میں اپنا محاذ سنبھالنا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ روز صحت کے حکام نے اردن میں "کوویڈ ۔19" وائرس کے 1199 نئے کیسز کے اندراج کا اعلان کیا ہے جس سے وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک کے کیسوں کی مجموعی تعداد 20،200 ہوگئی ہے اور اس کے علاوہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 9 افراد کے مرنے کی اطلاع ریکارڈ کی گئی ہے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 21 صفر المظفر 1442 ہجرى - 08 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15290]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]