دنیا میں 36 ملین افراد "کورونا" سے متاثر ہیں

گزشتہ روز ماسکو ہوائی اڈے پر "کوویڈ 19" ٹیسٹ کے منتظر ایک خاتون مسافر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز ماسکو ہوائی اڈے پر "کوویڈ 19" ٹیسٹ کے منتظر ایک خاتون مسافر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ روز دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 36 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور امریکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے، اس کے بعد برازیل، پھر ہندوستان، پھر میکسیکو اور سب سے آخر میں برطانیہ کا نمبر ہے۔

کل جرمنی کے ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اس ملک میں اس وائرس کا پھیلنا قابو سے باہر ہو گیا ہے جبکہ ابھی پورے یورپ میں انفیکشن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں یہ صورتحال آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 9000 ہے جن میں سے بیشتر کی صحت قابل اطمینان ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 22 صفر المظفر 1442 ہجرى - 09 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15291]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]