"کورونا" سے مقابلہ کرنے کے لئے اینٹی تپ دق دواء مفید ہو سکتی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2561101/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D9%86%D9%B9%DB%8C-%D8%AA%D9%BE-%D8%AF%D9%82-%D8%AF%D9%88%D8%A7%D8%A1-%D9%85%D9%81%DB%8C%D8%AF-%DB%81%D9%88-%D8%B3%DA%A9%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92
"کورونا" سے مقابلہ کرنے کے لئے اینٹی تپ دق دواء مفید ہو سکتی ہے
دنیا کرونا وائرس کے ویکسین حاصل کرنے کے لئے دوڑ لگارہی ہے (اے ایف پی)
لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
"کورونا" سے مقابلہ کرنے کے لئے اینٹی تپ دق دواء مفید ہو سکتی ہے
دنیا کرونا وائرس کے ویکسین حاصل کرنے کے لئے دوڑ لگارہی ہے (اے ایف پی)
برطانوی محققین نے کل انکشاف کیا ہے کہ تپ دق کے خلاف تیار کردہ ایک ویکسین "کورونا" وائرس سے ہونے والے انفیکشن کو روک سکتی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ ویکسین "کوویڈ 19" مریضوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر رہنے والے ورکرز کے لئے استعمال کی جائے گی جس کا مقصد ابھرتے ہوئے وائرس سے بچاؤ میں اس کی تاثیر کو تلاش کرنا ہے۔
"بی سی جی" کے نام سے مشہور ویکسین مدافعتی نظام میں خودکار اور وسیع پیمانے پر ردعمل کو متحرک کرتی ہے اور اس نے سانس کی دیگر بیماریوں کے انفیکشن اور شدید علامات کی روک تھام کے لئے بھی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے اور برطانیہ میں ایکسیٹر یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن کے پروفیسر جان کیمبل نے اعلان کیا ہے کہ "بی سی جی" میں عام طور پر قوت مدافعت بڑھانے کی صلاحیت ظاہر ہوئی ہے؛ لہذا یہ (کوویڈ ۔19) کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)