ٹرمپ نے آج اپنی مہم دوبارہ شروع کی اور تصدیق کہ مجھے قوت مدافعت حاصل ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2561931/%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE-%D9%86%DB%92-%D8%A2%D8%AC-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%85%DB%81%D9%85-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82-%DA%A9%DB%81-%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D9%82%D9%88%D8%AA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D9%81%D8%B9%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84-%DB%81%DB%92
ٹرمپ نے آج اپنی مہم دوبارہ شروع کی اور تصدیق کہ مجھے قوت مدافعت حاصل ہے
صدر ٹرمپ کو پرسو روز وائٹ ہاؤس کے سامنے اپنے حامیوں کو سلام پیش کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
ٹرمپ نے آج اپنی مہم دوبارہ شروع کی اور تصدیق کہ مجھے قوت مدافعت حاصل ہے
صدر ٹرمپ کو پرسو روز وائٹ ہاؤس کے سامنے اپنے حامیوں کو سلام پیش کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف انھیں قوت مدافعت حاصل ہے اور انہوں نے یہ اسی روز کیا جس دن ان کے ڈاکٹر نے ایک رپورٹ شائع کی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صدر سے اب انفیکشن نہیں پھیل سکتا ہے اور ٹرمپ نے فاکس نیوز کے ساتھ ٹیلیفون انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے قوت مدافعت حاصل ہے اور شاید میں نہیں جانتا ہوں کہ یہ طویل عرصے یا تھوڑے عرصے کے لئے ہے یا شاید زندگی بھی کے لئے ہے اور کوئی بھی واقعتا یہ نہیں جانتا ہے لیکن میرے اندر قوت مدافعت ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن پر اپنے گھر میں روپوش ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس ایک ایسا صدر ہے جس کو قوت مدافعت حاصل ہے۔۔ آپ کے پاس ایسا صدر ہے جس کو اپنے مخالف کی طرح اپنے تہ خانے میں چھپنے کی ضرورت نہیں ہے اور فاکس نیوز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے اس امکان کا اشارہ کیا ہے کہ ان کا مخالف بیمار ہے اور انہوں نے کہا کہ اگر آپ جو کو دیکھیں تو وہ کل ہفتہ کے دن بہت چھینک رہے تھے پھر ماسک پہنتے ہیں اور پھر چھینکتے ہیں(۔۔۔) مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا مطلب ہے لیکن میڈیا نے اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)