روسی چھیڑخوانی کے بعد فرات کے مشرق میں امریکی پیش رفت

شمال مشرقی شام حسکہ کے دیہی علاقوں میں تیل کے کنویں کے قریب روسی ہیلی کاپٹر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
شمال مشرقی شام حسکہ کے دیہی علاقوں میں تیل کے کنویں کے قریب روسی ہیلی کاپٹر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

امریکی فوج نے روسی افواج کے ساتھ ہوئی اس ہوائی چھیڑخوانی کے بعد فرات کے مشرق میں اپنی افواج کو تقویت بخشی ہے جس میں دونوں اطراف کے ہیلی کاپٹروں نے شمال مشرقی شام کے اس علاقے میں حصہ لیا ہے۔
 
کارکنوں کا کہنا ہے کہ حسکہ کے دیہی علاقوں میں شامی ترکی سرحد کے قریب واقع شہر المالکیہ کے دیہی علاقوں میں واقع عین دیوار گاؤں کے شہریوں نے گزشتہ روز ہی 11 فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک فوجی قافلہ کو روک لیا اور اسے اس علاقے تک پہنچنے سے روک لیا جہاں ایک فوجی چوکی کا قیام طے تھا اور ذرائع نے اشارہ کیا کہ روسی ہیلی کاپٹر جو قافلے کے ساتھ جارہے تھے مظاہرین کو قافلہ عبور کرنے کے سلسلہ میں ڈرانے کے لئے کم بلندی پر آ گئے لیکن وہ اپنے مطالبات پر جمے رہے اور گشتی کمانڈر کو فوری طور پر بلا کر ان سے علاقے سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس قافلے کے کمانڈر نے عام شہریوں کو بتایا کہ روسی افواج علاقے میں صرف دو ہفتوں تک موجود رہیں گی جس کا مقصد علاقے میں موجود حکومتی دستوں کو تربیت دینا ہے لیکن وہ ان کو راضی کرنے میں ناکام رہے اور  ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی افواج نے مداخلت کی اور روسی گشت کے لئے تمام سڑکیں بند کردی اور ایک امریکی ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری اور اس علاقے میں دو روسی ہیلی کاپٹروں کا پیچھا کیا۔(۔۔۔)

منگل 26 صفر المظفر 1442 ہجرى – 13 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15295]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]