ایرانی سنٹرل بینک نے مالی مستحقات کی واپسی کے لئے بغداد کے ساتھ معاہدے کا کیا اعلان https://urdu.aawsat.com/home/article/2563671/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%84-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D9%85%D8%B3%D8%AA%D8%AD%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%BA%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7
ایرانی سنٹرل بینک نے مالی مستحقات کی واپسی کے لئے بغداد کے ساتھ معاہدے کا کیا اعلان
سنٹرل بینک آف ایران کے گورنر عبد الناصر همتي کو گزشتہ روز بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب مصطفیٰ غالب مخیف سے بات چیت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (آئی آر این اے)
ایرانی سنٹرل بینک نے مالی مستحقات کی واپسی کے لئے بغداد کے ساتھ معاہدے کا کیا اعلان
سنٹرل بینک آف ایران کے گورنر عبد الناصر همتي کو گزشتہ روز بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب مصطفیٰ غالب مخیف سے بات چیت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (آئی آر این اے)
ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبد الناصر همتي نے گزشتہ روز بغداد میں عراقی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی برآمد سے ایرانی مستحقات کی واپسی کے ساتھ ساتھ بینکاری اور تجارتی تبادلے کی ترقی کے سلسلہ میں بھی ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ عراقی اور ایرانی سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کی طرف سے بغداد کا دورہ دونوں ممالک کے مابین بینکاری تعاون اور عراق سے ایرانی مالی معاوضوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے دائرہ کار میں ہوا ہے جبکہ ماہرین معاشیات کا خیال ہے کہ یہ تہران کے خلاف جاری امریکی پابندیوں کو توڑنے کی ایرانی کوشش کے فریم ورک کے ماتحت ہوا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)