مذہبی رہنماؤں کی طرف سے بقائے باہمی اور نفرت کو ختم کرنے پر زورhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2566216/%D9%85%D8%B0%DB%81%D8%A8%DB%8C-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D9%82%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%A7%DB%81%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%86%D9%81%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D8%AE%D8%AA%D9%85-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%B2%D9%88%D8%B1
مذہبی رہنماؤں کی طرف سے بقائے باہمی اور نفرت کو ختم کرنے پر زور
گزشتہ روز فورم میں شریک مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ کو دیکھا جا سکتا ہے
سعودی عرب کی زیرصدارت "جی 20" اجلاس کے فریم ورک کے تحت گزشتہ روز ریاض میں "مذہبی اقدار فورم" کے افتتاحی موقع پر 10 سے زائد مختلف مذاہب اور ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے رہنماؤں اور قانونی شخصیات نے باہمی تعاون کی اہمیت اور نفرت انگیز تقاریر کو مسترد کرنے پر زور دیا ہے۔
کئی روز تک جاری رہنے والے فورم کے پہلے اجلاس میں 15 شخصیات شامل تھیں جن میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر انتھونی ایبٹ، رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل، قسطنطنیہ کے آرچ بشپ، مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان گفت وشنید کی کمیٹی کے صدر اور یورپی حاخامات کونسل کے صدر شامل ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)