مذہبی رہنماؤں کی طرف سے بقائے باہمی اور نفرت کو ختم کرنے پر زور

گزشتہ روز فورم میں شریک مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز فورم میں شریک مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

سعودی عرب کی زیرصدارت "جی 20" اجلاس کے فریم ورک کے تحت گزشتہ روز ریاض میں "مذہبی اقدار فورم" کے افتتاحی موقع پر 10 سے زائد مختلف مذاہب اور ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے رہنماؤں اور قانونی شخصیات نے باہمی تعاون کی اہمیت اور نفرت انگیز تقاریر کو مسترد کرنے پر زور دیا ہے۔

کئی روز تک جاری رہنے والے فورم کے پہلے اجلاس میں 15 شخصیات شامل تھیں جن میں آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر انتھونی ایبٹ، رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل، قسطنطنیہ کے آرچ بشپ، مذاہب  کے پیروکاروں کے درمیان گفت وشنید کی کمیٹی کے صدر اور یورپی حاخامات کونسل کے صدر شامل ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 27 صفر المظفر 1442 ہجرى – 14 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15296]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]