ایران دمشق اور اس کی غیر منقولہ جائداد میں اندر تک داخل ہے

دمشق اور "سیدہ زینب" کے درمیان گزشتہ ہفتے ایرانی وفاداروں کے ذریعہ نکالے کئے مارچ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (دمشق نیوز)
دمشق اور "سیدہ زینب" کے درمیان گزشتہ ہفتے ایرانی وفاداروں کے ذریعہ نکالے کئے مارچ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (دمشق نیوز)
TT

باب توما میں رہائش پذیر ایک دمشقی خاتون سے جب سوال کیا گیا کہ کیا علاقے میں ایرانی موجودگی کم ہوئی ہے؟ تو اس کے جواب میں اس نے جواب دیا کہ ہم انہیں اب ایسے نہیں دیکھتے جیسے گزشتہ سال دیکھتے تھے بلکہ ہم انہیں دمشق کی پرانی گلیوں میں شاید ہی دیکھتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ اس خاتون کو اس تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اس کے پڑوس میں رہنے والے لوگوں کے خد وخال میں ہونے والی بڑی تبدیلی سے اسے کوئی مطلب نہیں ہے اور اس نے کہا کہ جنگ کے دوران دمشق کے پرانے مکانات اور دکانوں پر غیر ملکی لوگوں  نے قبضہ کر لیا تھا اور اب یہ وہی شہر نہیں رہا جس میں ہم پیدا ہوئے اور پرورش پائے تھے۔(۔۔۔)

بدھ 27 صفر المظفر 1442 ہجرى – 14 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15296]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]