یمن میں قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا آغاز

مشترکہ افواج کے کمانڈر کو کل ریاض میں سعودی اور سوڈانی قیدیوں کے استقبال کے وقت دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
مشترکہ افواج کے کمانڈر کو کل ریاض میں سعودی اور سوڈانی قیدیوں کے استقبال کے وقت دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

یمن میں بین الاقوامی کوششوں کے نتیجے میں قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا آغاز ہوا ہے جس میں ایک ہزار سے زیادہ قیدی شامل ہیں جنھیں یمن اور سعودی ہوائی اڈوں کے درمیان بیک وقت پروازوں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نگرانی میں گزشتہ ماہ یمنی فریقوں کے ذریعہ سوئس شہر مونٹریکس میں سنہ 2018 کے آخر میں اختتام پذیر "اسٹاک ہولوم معاہدہ" کی بنیاد پر اور اردنی دار الحکومت عمان میں گزشتہ دور کے مذاکرات کے خاتمے کے نتیجے میں زیر حراست افراد کا تبادلہ آج مکمل کیا جانا ہے۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ذرائع، یمنی حکومت اور حوثی گروپ کے مطابق حوثی گروپ کے 470 قیدیوں اور قانونی حکومت سے تعلق رکھنے والے 240 نظربند اور قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے جس میں 15 سعودی اور چار سوڈانی شامل ہیں جبکہ اس معاہدہ کا اختتام آج قانونی حکومت کے 151 گرفتار شدگان اور قیدی کو رہا کرکے ہوگا اور اسی طرح انقلابی جماعت کے 200 ارکان کو بھی رہا کیا جائے گا اور یہ صنعا اور عدن کے درمیان دو پروازوں کے ذریعے ہوگا۔(۔۔۔)

جمعہ 29 صفر المظفر 1442 ہجرى – 16 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15298]
م

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]