جمانا الراشد سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کی سی ای او بنی ہیں

جمانا الراشد سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کی سی ای او بنی ہیں
TT

جمانا الراشد سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کی سی ای او بنی ہیں

جمانا الراشد سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کی سی ای او بنی ہیں
سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو جمانا راشد الراشد کو گروپ کے سی ای او کے عہدے پر تقرر کیا ہے اور صالح بن حسین الدویس کو گروپ کے سی ای او کی حیثیت سے برطرف کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ جمانا الراشد نے سن 2013 میں لندن کی سٹی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل جرنلزم میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

انہوں نے 2011 میں لندن میں ایس او اے ایس یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس سے قبل وہ میڈیا کنسلٹنٹ اور میڈیا کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر چکی ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 29 صفر المظفر 1442 ہجرى – 16 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15298]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]