ترکی نے روسی "ایس -400" کو کیا ٹیسٹ اور امریکہ نے اسے خطرناک نتائج سے کیا متنبہ

ترکی نے روسی "ایس -400" کو کیا ٹیسٹ اور امریکہ نے اسے خطرناک نتائج سے کیا متنبہ
TT

ترکی نے روسی "ایس -400" کو کیا ٹیسٹ اور امریکہ نے اسے خطرناک نتائج سے کیا متنبہ

ترکی نے روسی "ایس -400" کو کیا ٹیسٹ اور امریکہ نے اسے خطرناک نتائج سے کیا متنبہ
گزشتہ روز  جب ترکی نے روس کے ایس -400 فضائی دفاعی نظام کے لئے اصل ٹیسٹ شروع کیا تو واشنگٹن نے انقرہ کو اس نظام کے متحرک ہونے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ترک حکومت کے سلسلہ میں اعلی سطح پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انقرہ کی ملکیت میں ایس -400 جیسے روسی ہتھیار کو قبول نہیں کرتا سکتا ہے اور اگر وہ اس نظام کو متحرک کرتا ہے تو ترکی کے ساتھ اس کے سلامتی تعلقات کے لئے ممکنہ خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو ہم ایس -400 سسٹم سے میزائل کے تجربے کی سخت الفاظ میں مذمت کریں گے کیونکہ یہ نیٹو کے رکن اور امریکہ کے لئے ایک اسٹراٹیجک شراکت دار کی حیثیت سے ترکی کی ذمہ داریوں سے متصادم ہو رہا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 01 ربیع الاول 1442 ہجرى – 17 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15299]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]