المہدی اور سوڈانی عہدیداران کورونا سے ہوئے متاثڑ

الصادق المہدی کورونا سے ہوئۓ متاثر (سونا)
الصادق المہدی کورونا سے ہوئۓ متاثر (سونا)
TT

المہدی اور سوڈانی عہدیداران کورونا سے ہوئے متاثڑ

الصادق المہدی کورونا سے ہوئۓ متاثر (سونا)
الصادق المہدی کورونا سے ہوئۓ متاثر (سونا)
ایک طرف متعدد ممالک میں "کوویڈ - 19" وائرس کی دوسری لہر وسیع پیمانے پر پھیل رہی ہے تو دوسری طرف سوڈانی سیاسی اور مذہبی رہنما صادق المہدی کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ صادق المہدی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور سوڈانی کابینہ نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ عہدیداروں اور وزراء کا ٹیسٹ ہوا ہے جن میں وزیر اعظم کے دو سینئر معاونین اور سنٹرل بینک کے ڈائریکٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جبکہ وزیر اعظم عبد اللہ ہمدوک کا نتیجہ نیگیٹیو آیا ہے۔

دریں اثنا "ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" نے موسم سرما میں "ابھرتے ہوئے کورونا وائرس" کے انفیکشن کو بڑھنے کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے او ساتھ ہی "کورونا" اور "انفلوئنزا" وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچنے کے لئے کہا ہے جبکہ "کوویڈ - 19" سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد  کم از کم دنیا میں ایک ملین اور 175 ہزار ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 44 ملین سے زیادہ ہے۔

مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں ڈبلیو ایچ او کے پروگراموں کی خاتون ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا الحجة نے بتایا ہے کہ وبائی مرض مشرقی بحیرہ روم کے خطے (22 ممالک) میں ایک خطرناک موڑ پر پہنچ گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 13 ربیع الاول 1442 ہجرى – 30 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15312]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]