حالیہ دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں عرب اور اسلامی مذمت

حالیہ دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں عرب اور اسلامی مذمت

جمعہ, 30 October, 2020 - 15:00
عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے فرانس کے شہر نیس میں نوٹر ڈیم چرچ کے قریب پیش آنے والے اس دہشت گردانہ حملہ کی مسلسل مذمت ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور مجرم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس طرح کی انتہا پسندانہ حرکتوں کو پرزور انداز میں مسترد کیا ہے جو تمام مذاہب، انسانی عقائد اور انسانی فطرت سے متصادم ہیں اور اسی طرح اسلامی تعاون تنظیم اور سعودی عرب میں سینئر اسکالرز کونسل نے بھی نیس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔


اسی سلسلہ میں بحرین میں وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کا اظہار کیا ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کیا ہے۔(۔۔۔)


جمعہ 13 ربیع الاول 1442 ہجرى – 30 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15312]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا