منقسم امریکہ میں انتخابات ہوئے مکمل اور نتائج کی گنتی ہوئی شروع

دو امریکیوں کو کل جنوبی کیرولائنا میں اپنا ووٹ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
دو امریکیوں کو کل جنوبی کیرولائنا میں اپنا ووٹ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

امریکیوں نے گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے ووٹ ڈالے ہیں اور اب انہیں ابتدائی نتائج کا انتظار  ہے تاکہ وہ اپنے ملک کے 46 ویں صدر کو جان سکیں اور اس تاریخی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے جمہوری حریف جو بائیڈن کی انتخابی مہموں کے دوران بڑے پولرائزیشن اور تقسیم کا منظر دیکھا گیا ہے۔

پولنگ کے دن کے دوران اس سال کے شروع میں ملک میں پائے جانے والے فسادات کے خوف سے خوف وہراس کی کیفیت غالب رہی ہے اور وزارت انصاف کے سول لبرٹیز ڈیپارٹمنٹ نے کسی بھی دھمکی یا ووٹر دباؤ کے خوف سے اپنے اہلکاروں کو 18 ریاستوں میں بھیجا ہے۔

امریکن سول لبرٹیز یونین کی شاخ نے بھی کسی بھی خلاف ورزی کی نگرانی کے لئے سینکڑوں وکلاء کو درجنوں گرم مقامات میں تعینات کیا ہے اور یہ قابل ذکر بات ہے کہ بڑے شہروں میں متعدد دکانوں نے توڑ پھوڑ کی وارداتوں کے خوف سے بچتے ہوئے اپنے دروازے بند رکھے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ  18 ربیع الاول 1442 ہجرى – 04 نومبر 2020ء شماره نمبر [15317]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]