انتخابات کے سلسلہ میں اچھی خبری اور بری خبریں

بدھ کی صبح پورٹ لینڈ میں اسلحہ سے لیس مظاہرہ کرنے والے کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
بدھ کی صبح پورٹ لینڈ میں اسلحہ سے لیس مظاہرہ کرنے والے کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

امریکیوں کو کل بدھ کے دن کچھ اچھی خبریں ملی ہیں کیونکہ فلوریڈا سے لے کر ہاوائی تک کا ووٹ اچھا  ہوا ہے اور کہیں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے اور نہ کوئی دھمکی کا واقعہ پیش آیا ہے اور نہ کوئی مظاہرہ ہوا ہے اور ہمارے چھوٹے شہروں میں ووٹ کے منتظر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نہیں ہیں۔

تاہم بری خبریں بھی امریکیوں تک پہنچی ہیں اور زیادہ ووٹرز نے ڈیموکریٹک امیدوار کو ووٹ دیا اور زیادہ ووٹرز نے ریپبلکن امیدوار کو بھی ووٹ دیا ہے اور اسی وجہ سے ریاستہائے متحدہ میں پولرائزیشن خراب ہورہی ہے۔

فی الحال پیش کیے گئے بہترین منظرناموں کے مطابق ہمیں کچھ دن کے لئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا پتہ نہیں چل سکے گا لہذآ ہر ایک کو دھیان رکھنا چاہئے کہ اس ہفتے اعلان کردہ ابتدائی نتائج حتمی نہیں ہوں گے اور پنسلوانیا جیسی جگہوں پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جانی چاہئے۔(۔۔۔)

جمعرات  19 ربیع الاول 1442 ہجرى – 05 نومبر 2020ء شماره نمبر [15318]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]