سعودی عرب میں اگلے سال "فارمولہ 1" کا پروگرام ہوگا

سعودی عرب میں اگلے سال "فارمولہ 1" کا پروگرام ہوگا

جمعہ, 6 November, 2020 - 15:45
گزشتہ روز جدہ میں سعودی عرب کے فارمولہ 1 ریس کی میزبانی کرنے والے شہزادہ عبد العزیز الفیصل کی افتتاحی تقریب کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
سعودی عرب نے گزشتہ روز انکشاف کیا ہے کہ جدہ شہر اپنی تاریخ میں پہلی بار نومبر 2021 میں "فارمولہ 1" ریس کی میزبانی کرے گا اور یہ پروگرام کاروں کی تاریخ میں مشہور ریسنگ آرگنائزیشن کے ساتھ 15 سالہ شراکت کے تحت ہوگا۔

سعودی وزارت کھیل نے سعودی آٹوموبائل اور موٹرسائیکل فیڈریشن کے تعاون سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی براہ راست تائید کے ساتھ ریس کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔


یہ میزبانی مختلف کھیلوں میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی میں کامیابیوں کے سلسلے کے بعد سامنے آئی ہے اور اس کھیل کے شعبے کو ولی عہد شہزادہ کی طرف سے لامحدود سپورٹ حاصل ہو رہی ہے اور یہ مملکت کے وژن 2030 کے منصوبوں اور اہداف کے مطابق ہے اور اس کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پر مملکت کی قدر ومقام کو بڑھانا ہے۔(۔۔۔)


جمعہ 20 ربیع الاول 1442 ہجرى – 06 نومبر 2020ء شماره نمبر [15319]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا