شام میں اچانک زوال کے سلسلہ میں مغربی تشویش

TT

شام میں اچانک زوال کے سلسلہ میں مغربی تشویش

مغربی عہدے داروں نے توقع کی ہے کہ شام میں اثر ورسوخ کے تینوں علاقوں کے مابین "رابطہ لائنوں" پر تصادم ہوگا لیکن ان کی سرحدوں میں بنیادی تبدیلی نہیں ہوگی اور انہوں نے داخلی بحرانوں اور مغربی پابندیوں کے جمع ہونے کی وجہ سے سرکاری علاقوں میں اچانک زوال کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

2011 کے آغاز کے بعد سے پہلی بار شام کے تین علاقوں کے درمیان سرحدوں میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن مغربی عہدے داروں نے اشارہ کیا ہے کہ بیرونی اور مقامی کھلاڑی امریکہ کا اپنے داخلی گھر اور انتخابات میں مشغول ہونے سے فائدہ اٹھائیں گے اور فرات کے مشرق اور ادلب میں حقائق کے سلسلہ میں کام کریں گے اور اس اعتقاد کی بنیاد پر یہ ہے کہ امیدوار جو بائیڈن مختلف میدانوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ مشکل واقع ہوں گے خاص طور پر شام کے سلسلہ میں تو وہ بہت ہی سخب ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 20 ربیع الاول 1442 ہجرى – 06 نومبر 2020ء شماره نمبر [15319]



"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]