گزشتہ روز کردستان کی علاقائی حکومت نے پی کے کے کی طرف سے دہوک گورنریٹ میں پیشمرگہ فورسز کے خلاف شروع کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے اور انھیں تمام سرخ لائنیں کراس کرنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ کردستان ورکرز پارٹی نے تناؤ پر قابو پانے اور داخلی لڑائی کے واقعات کو روکنے کے لئے علاقائی حکومت سے بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار نا ہو سکیں۔
"کردستان ورکرز" نے دہوک گورنریٹ کے ضلع جمانکی کے دیہات میں پشمرگہ فورسز اور آئل ویل پروٹیکشن فورسز کے خلاف گزشتہ دو دنوں کے دوران تین الگ الگ حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں ایک پیشمرگہ جنگجو ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 20 ربیع الاول 1442 ہجرى – 06 نومبر 2020ء شماره نمبر [15319]