خلیجی صحت کے اجلاس میں کورونا کے بعد کے امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

24 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب کے زیر اہتمام 59،000 سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں (تصویر: بشیر صالح)
24 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب کے زیر اہتمام 59،000 سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں (تصویر: بشیر صالح)
TT

گزشتہ روز خلیج تعاون کونسل ممالک کے وزرائے صحت نے کورونا وبائی امراض کے بعد صحت کے شعبے میں مشترکہ کارروائی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صحت سے متعلق مشترکہ خلیجی اقدامات کو فروغ دینے سے متعلق متعدد فیصلوں کے علاوہ ان کے فرضی اجلاس میں وزراء نے صحت کے شعبے میں سپریم کونسل کے جاری کردہ فیصلوں پر عمل درآمد، ان کو فعال کرنے، جی سی سی ممالک میں وزرائے صحت کی کمیٹی کے ورک پلان (2021-252) اور بین الاقوامی صحت کے ضابطے (2005) پر عمل درآمد کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

کل جب دنیا میں کورونا وائرس سے 8،832 افراد کے مرنے اور 551429 افراد کے متاثر ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں اس وقت چین نے یورپ سے آنے والے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہے کیونکہ وہاں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 20 ربیع الاول 1442 ہجرى – 06 نومبر 2020ء شماره نمبر [15319]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]