بائڈن کو بھیجے گئے ایک ٹیلی گرام میں شاہ سلمان نے دونوں دوست ممالک اور عوام کے مابین قریبی تاریخی تعلقات کے امتیاز کی تعریف کی ہے جس کے سلسلہ میں دونوں ملک تمام شعبوں میں مستحکم اور ترقی کے خواہاں ہے۔
اسی طرح خادم حرمین شریفین نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے نائب صدر کے عہدے پر کامیابی کے بعد کامالا ہیریس کو بھی ایک ٹیلیگرام بھیجا ہے جس میں ان کو مبارکبادی دی گئی ہے اور کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے اور امریکہ کے دوست عوام کے لئے مزید پیشرفت اور خوشحالی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 23 ربیع الاول 1442 ہجرى – 09 نومبر 2020ء شماره نمبر [15322]