ہندوستان میں کورونا وائرس کے 44،281 نئے کیس درج ہوئے

مشرقی ہندوستان کلکتہ میں مقامی ٹرین میں مسافرین کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
مشرقی ہندوستان کلکتہ میں مقامی ٹرین میں مسافرین کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

آج بدھ کے روز ہندوستانی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44،281 نئے کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے اور اس طرح کیسوں کی کل تعداد 8 لاکھ  636 ہزار 12 تک پہنچ گئی ہے۔

"این ڈی ٹی وی" نیٹ ورک نے وزارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائرس کی وجہ سے 512 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 127،571 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے ریاستہائے متحدہ دنیا میں سرفہرست ہے، اس کے بعد ہندوستان، اس کے بعد برازیل، فرانس، روس، اسپین، ارجنٹائن، برطانیہ، کولمبیا، اٹلی، میکسیکو، پیرو، جنوبی افریقہ، جرمنی اور ایران ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 25 ربیع الاول 1442 ہجرى – 11 نومبر 2020ء شماره نمبر [15324]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]