خادم حرمين نے ایرانی مداخلت کے سلسلہ میں دیا زور https://urdu.aawsat.com/home/article/2621531/%D8%AE%D8%A7%D8%AF%D9%85-%D8%AD%D8%B1%D9%85%D9%8A%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%B2%D9%88%D8%B1
شاہ سلمان کو گزشتہ روز ویڈیو کال کے ذریعے شوری کونسل کے افتتاحیہ پروگرام میں اپنی بات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
خادم حرمين حرمین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خطے میں ایرانی مداخلت کے بارے میں بین الاقوامی پختگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ممالک کے اندرونی معاملات میں تہران کی مداخلت، دہشت گردی، انتہا پسندی اور مذہبی فرقہ واریت کی حمایت پر زور دیا ہے۔ اسی طرح خادم حرمين نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی طرف مضبوط موقف اختیار کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اسے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول، بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کرنے اور امن وسلامتی کو خطرہ بنانے سے روکا جائے۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز نے "جی ٹوئنٹی سمٹ" کی رہنمائی کے لئے اپنے ملک کی قیادت کی تصدیق کی ہے اور "کوویڈ - 19" وائرس سے نمٹنے میں سعودی حکام کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)