سعودی عرب جدہ کے قبرستان پر ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہا ہے

گزشتہ روز جدہ میں غیر مسلم قبرستان کی طرف جانے والی ایک سڑک کو گھیرے میں لئے ہوئے سیکیورٹی کورڈن کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز جدہ میں غیر مسلم قبرستان کی طرف جانے والی ایک سڑک کو گھیرے میں لئے ہوئے سیکیورٹی کورڈن کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز جدہ میں سعودی سکیورٹی حکام نے غیر مسلموں کے قبرستان پر ہوئے اس حملے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سعودی سیکیورٹی اہلکار اور یونانی قونصل خانے کا ایک ملازم زخمی ہوا ہے اور یہ اس وقت ہوا جب فرانسیسی قونصل وہاں موجود تھے۔

امارت اسلامیہ مکہ المکرمہ ریجن کے ترجمان سلطان الدوسری نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے کل صبح بزدلانہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے جدہ کے ایک اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ہے جہاں انہیں مکمل طبی امداد مل رہی ہے۔

کل صبح جدہ میں سکیورٹی حکام نے الہنداویہ محلے کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی گھیراؤ اس وقت قائم کیا ہے جب ایک غیر مسلم قبرستان کے اندر ہونے والے دھماکے کی آواز سنی گئی جہاں متعدد سفارت کار پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں منائی جانے والی سالانہ تقریب میں شرکت کے لئے جمع تھے۔(۔۔۔)

جمعرات 26 ربیع الاول 1442 ہجرى – 12 نومبر 2020ء شماره نمبر [15325]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]