محمد صلاح "کورونا" سے ہوئے متاثر https://urdu.aawsat.com/home/article/2625591/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%AB%D8%B1
مصر کے فٹ بال اسٹار اور لیورپول کے اسٹرائیکر محمد صلاح ٹوگو کے ساتھ فرعونوں کے میچ کے موقع پر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ روز مصری فیڈریشن نے اعلان کیا ہے اور ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہماری پہلی قومی فٹ بال ٹیم کے طبی ٹیسٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ ہمارے بین الاقوامی کھلاڑی اور لیورپول اسٹار محمد صلاح کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ صلاح میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہو رہی ہے اور وہ کسی پریشانیوں کے شکار نہیں ہیں لیکن ٹیسٹ کے مثبت نتیجہ کی وجہ سے انہیں الگ تھلگ رہنے پر مجبور ہونا ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں صلاح کے مزید جانچ ہوں گے اور یہ منگل کے روز دوسرے ٹوگو میچ میں حصہ لینے کے بارے میں ان کی پوزیشن کا بھی تعین ہوگا جبکہ آج ہفتے کے میچ میں ان کی شرکت مشکل ہی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)