دبئی کے ولی عہد: ہماری معیشت بحرانوں سے گزرنے کے لئے بنی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2627926/%D8%AF%D8%A8%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D9%84%DB%8C-%D8%B9%DB%81%D8%AF-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B9%DB%8C%D8%B4%D8%AA-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D9%86%DB%8C-%DB%81%DB%92
دبئی کے ولی عہد: ہماری معیشت بحرانوں سے گزرنے کے لئے بنی ہے
شیخ حمدان بن محمد بن راشد کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ دبئی کی معیشت معاشی بحرانوں پر قابو پانے کے لئے بنائی گئی ہے جو مختلف مواقع پر ثابت ہوئی ہے اور انہوں نے بہت سی وجوہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سر فہرست اس کا بنیادی ڈھانچہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی کا میدان ہو یا ٹیلیکام کا میدان ہو اچھوں میں شمار ہوتا ہے اور اسی طرح ہوائی اور سمندری بندرگاہیں ہیں کیونکہ دبئی کے پاس دنیا کا ایک بہترین روڈ نیٹ ورک ہے۔
دبئی کے ولی عہد نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک اہم ادارے کی حیثیت سے دبئی کی انتظامیہ اس کی کامیابی کی سب سے اہم وجہ ہے کیونکہ اس کی بنیاد خاص اداروں کے ساتھ شراکت کو مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری، مہارت، ذہنوں اور تخلیقی نظریات کو راغب کرنے کے لئے ترقیاتی عملوں پر ہے اور چھوٹی کمپنیاں اپنے کاروبار کو بڑھا سکتی ہیں اور ترقی کی منازل بھی طے کر سکتی ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)