باسل: اگر میرے سلسلہ میں بدعنوانی ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا

باسل: اگر میرے سلسلہ میں بدعنوانی ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
TT

باسل: اگر میرے سلسلہ میں بدعنوانی ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا

باسل: اگر میرے سلسلہ میں بدعنوانی ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
فری پیٹریاٹک موومنٹ کے سربراہ رکن پارلیمنٹ جبران باسیل نے اعلان کیا ہے کہ اگر انہیں کسی بدعنوانی کے الزامات میں قصوروار پایا گیا تو وہ سیاسی زندگی چھوڑ دیں گے اور انہوں نے یہ اعلان ان کے خلاف لگي امریکی پابندیوں کے جواب میں کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب لبنانی فوج نے اس مشن کو انجام نہیں دیا تو "داعش" کے خلاف "حزب اللہ" عرسال کے بنجر پہاڑوں کی جنگ میں داخل ہوا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امن کے سلسلہ میں کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔

باسیل نے "الحدث" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی ہم سے کوئی ایسا عہد وپیمان کرتے ہیں جس سے لبنان کی سلامتی اور استحکام فراہم ہوگی اور ہمارا ملک ایک فوجی توازن لطف اندوز ہوگا تو اس وقت میں (حزب اللہ) کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں اور اس کو اپنا ہتھیار ترک کرنے پر راضی کروں گا اور باسیل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے حکومت سازی میں رکاوٹ پیدا نہی کی ہے اور ہم نے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں رکھی ہے۔(۔۔۔)

منگل 01 ربیع الثانی 1442 ہجرى – 17 نومبر 2020ء شماره نمبر [15330]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]