قاہرہ ایتھوپیا میں جنگ بڑھنے کے باوجود ڈیم مذاکرات مکمل کرنے پر راضی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2633051/%D9%82%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%81-%D8%A7%DB%8C%D8%AA%DA%BE%D9%88%D9%BE%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%A8%DA%91%DA%BE%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF-%DA%88%DB%8C%D9%85-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DA%A9%D9%85%D9%84-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%B1%D8%A7%D8%B6%DB%8C-%DB%81%DB%92
قاہرہ ایتھوپیا میں جنگ بڑھنے کے باوجود ڈیم مذاکرات مکمل کرنے پر راضی ہے
مصری وزیر آبی وسائل اور قاہرہ میں اطالوی سفیر کے مابین ہونے والی ملاقات میں ایتھوپیا کے ڈیم تنازعہ پر توجہ دی گئی ہے (فیس بک)
مصر نے ایتھوپیا میں اس وقت جاری اس جنگ کو نظرانداز کیا ہے جس سے افریقی براعظم کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے اور گزشتہ روز قاہرہ نے "نہضہ ڈیم" کے مذاکرات کو مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دریائے نیل میں اپنے پانی کے حقوق کو محفوظ رکھنے والے ایک پابند قانونی معاہدہ تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
"نہضہ ڈیم" کے سلسلہ میں مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کے مابین مذاکرات نومبر کے اوائل میں ہی اس وقت ختم ہو چکے تھے جب تینوں ملکوں کے آبی وسائل کے وزرا مذاکرات مکمل کرنے کے طریقہ کار کے سلسلہ میں متفق نہیں ہو سکے تھے لیکن یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر ملک اس افریقی یونین کو ایک الگ رپورٹ پیش کرے جس نے شکوک وشبہات کے مابین گزشتہ جولائی سے مذاکرات کی سرپرستی کی ہے اور اس فیصلہ کا مقصد ان مذاکرات کو مکمل کرنے کے طریقوں پر غور وفکر کرنا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]