الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی وزیر نے اپنے ملک کو کورونا وائرس فائل کے بارے میں شفاف نہ ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تحقیق اور ثبوت اس کے برعکس ثابت ہوئے ہیں۔
دوسری طرف وزیر وانگ یی نے اس بات کو مسترد کیا ہے جسے انہوں نے "سرد جنگ کی ذہنیت کے ساتھ امریکی غنڈہ گردی اور صفر گیم (بین الاقوامی تعلقات کا ایک نظریہ) سے تعبیر کیا ہے اور اسی طرح (کورونا) وبائی امراض کی سیاست کو بھی مسترد کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی فریق عقلیت پسندی کی طرف لوٹ آئے گا اور چین اور دیگر ابھرتی معیشتوں کی ترقی کو معروضی اور منصفانہ انداز میں دیکھے گا۔
چینی وزیر نے یمن میں سیاسی حل پر زور دینے کے لئے "اسٹاک ہوم معاہدے" اور "ریاض معاہدے" پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ شام کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے ان کے سامنے ایک نیا موقع ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 03 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 19 نومبر 2020ء شماره نمبر [15332]