چینی وزیر خارجہ: عالمی امیدیں سعودی عرب کی زیرقیادت "جی 20 سمٹ" پر منحصر ہیں

ملک کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی این کو دیکھا جا سکتا ہے
ملک کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی این کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ملک کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی زیرقیادت "جی 20" سربراہی کانفرنس پر دنیا کی امیدیں لگی ہیں اور انہوں نے اشارہ کیا ہے کہ مملکت کی سربراہی میں اس گروپ نے کورونا وائرس، کلی معاشی پالیسیوں، ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے نمٹنے کے شعبوں میں واضح مثبت نتائج حاصل کیے ہیں اور اسی طرح تجارت، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت میں بھی اچھا کام کیا ہے۔

الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی وزیر نے اپنے ملک کو کورونا وائرس فائل کے بارے میں شفاف نہ ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تحقیق اور ثبوت اس کے برعکس ثابت ہوئے ہیں۔

دوسری طرف وزیر وانگ یی نے اس بات کو مسترد کیا ہے جسے انہوں نے "سرد جنگ کی ذہنیت کے ساتھ امریکی غنڈہ گردی اور صفر گیم (بین الاقوامی تعلقات کا ایک نظریہ) سے تعبیر کیا ہے اور اسی طرح (کورونا) وبائی امراض کی سیاست کو بھی مسترد کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی فریق عقلیت پسندی کی طرف لوٹ آئے گا اور چین اور دیگر ابھرتی معیشتوں کی ترقی کو معروضی اور منصفانہ انداز میں دیکھے گا۔

چینی وزیر نے یمن میں سیاسی حل پر زور دینے کے لئے "اسٹاک ہوم معاہدے" اور "ریاض معاہدے" پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ شام کے مسئلے کے پرامن حل کے لئے ان کے سامنے ایک نیا موقع ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 03 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 19 نومبر 2020ء شماره نمبر [15332]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]